بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے باہر نکال دیا

امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ (ٹیئر 2 واچ لسٹ) سے باہر نکال دیا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے سالانہ ٹریفکنگ اِن پرسن کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ نے اپنی سالانہ ٹریفکنگ اِن پرسن رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی پر نظر ثانی کرنے کے بعد اسے ٹیئر 2 واچ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے کم از کم معیار پر پورا اترنے کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

اسلام آباد انسانی اسمگلنگ کی امریکی محکمہ خارجہ…

ڈی جی ایف آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے وسائل مختص کیے ہیں، حکومتی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ادارہ ملک بھر میں انسانی ٹریفکنگ کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.