امریکا نے شمالی کوریا سے متعلق 3 کمپنیوں پر پابندی لگا دی۔ واشنگٹن سے امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق تینوں کمپنیاں روس، شمالی کوریا اسلحہ معاہدے سے تعلق رکھتی ہیں۔
ادھر واشنگٹن سے امریکی محکمہ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شمالی کوریا سے لے کر روس تک جنگی مشین کو سپورٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ ان میں ایک کمپنی روس میں واقع ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین میں روس کے لیے ہتھیاروں کی تجارت روکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
Comments are closed.