امریکا نے سفارتخانہ خالی کرنے سے پہلے کچھ افغان شہریوں کے پاسپورٹ تلف کردیے تھے۔
واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کو طالبان کی جانب سے ویزے کے خواہشمند افغانوں کو انتقام کا نشانہ بنائے جانے کا خدشہ تھا۔
امریکی میڈیا نے مزید کہا کہ امریکا نے سفارتخانہ خالی کرنے سے پہلے تمام حساس مواد کو تلف کیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے سفارتخانے کو ملنے والی ویزا اور پاسپورٹ درخواستیں بھی منسوخ کردیں۔
Comments are closed.