امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے دو سودوں کی منظوری دے دی۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے منظور کردہ سودوں کی مالیت 44 کروڑ ڈالر ہے۔
پینٹاگون نے کہا کہ اسلحہ سودوں میں گولہ بارود، لاجسٹک سپورٹ کی فروخت شامل ہے۔
واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے 10 سودے کرچکی ہے۔
دوسری طرف چین نے امریکا کی جانب سے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی مذمت کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ امریکا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے۔
وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے سے باز رہے۔
Comments are closed.