جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

امریکا نے ایک بار پھر سائفر الزامات بے بنیاد قرار دے دیے

امریکا نے ایک بار پھر سائفر سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر  نے کہا کہ جانتے نہیں کتنی ہی بار اس سوال کا جواب دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر بار ایک ہی جواب دیا ہے کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں، پھر سے کہتے ہیں کہ امریکا کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست میں دخل نہیں دیتا۔

سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرایا ہے۔

اعظم خان نے سائفر معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا ہے اور اسے ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان کا ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.