سابق افغان وزیر داخلہ علی احمد جلالی کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغان حکومت کے بجائے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے، امریکا ہمیشہ سے افغان حکومت کو ناقابل اعتبار حلیف سمجھتا آیا۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے علی احمد جلالی نے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کی اصل وجوہات کا تاحال پتہ نہیں ہے، سیاستدانوں پر عدم اعتماد کی وجہ سے افغان فوج نے طالبان کے خلاف مزاحمت نہیں کی۔
علی احمد جلالی نے کہا کہ افغان فوج میں بڑے پیمانے میں بدعنوانی نے طالبان کے لیے فتح کی راہ ہموار کی، طالبان کی تیزی سے کامیابیاں حیران کن اور غیر متوقع تھی۔
سابق افغان وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مزاحمتی مسلح گروپ کا سامنے آنا طالبان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
Comments are closed.