امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے افغانستان کی حکومت کو تمام ہتھیاروں کی فروخت معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ طالبان کے کابل پر قبضہ کرنے کے تین دن بعد لیا گیا ہے۔
دفاعی کانٹریکٹر کے لیے جاری نوٹس کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سیاسی و ملٹری معاملات کے بیورو نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے آرڈر کیے گئے اور ترسیل کے مراحل میں موجود ہتھیاروں کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے غیر معینہ مدت تک روک لیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال کی روشنی میں ڈائریکٹریٹ آف ڈیفنس سیلز کنٹرول اس وقت امریکا کی خارجہ پالیسی، قومی سلامتی اور عالمی امن کے استحکام کا اندازہ لگانے کے لیے ہتھیاروں کی برآمدات کے مسئلے سے متعلق جائرہ لے رہا ہے۔
اس نوٹس میں کہا گیا کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ دفاعی ساز و سامان کے برآمد کنندگان کے لیے جلد اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔
Comments are closed.