chinese girl sex nae sarang cairns rub and tug girls with long blonde hair 1 thing 2 do 3 words 4 you im bold site to chat online subtle 中文

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا نے افغانستان سے واپسی کا فیصلہ ہم سے پوچھ کر نہیں کیا: فواد چوہدری

وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے واپسی کا فیصلہ ہم سے پوچھ کر نہیں کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن ہوتا ہے، 3 گھنٹوں میں ہزاروں ٹوئٹ ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی لا رہے ہیں، ملک میں 18 کروڑ موبائل فون کنکشن ہیں، 10 سے 12 کروڑ افراد موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیسہ ڈیجیٹل میں آ رہا ہے، لوگ ادھر زیادہ شفٹ ہوں گے، ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی رپورٹ میں پاکستان کو درپیش ہائبرڈ وار کی جھلک پیش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار اور ہائبرڈ وار فلسفہ نہیں، سامنے موجود حقیقت ہے، امریکا آج دنیا کی سپر پاور اس لئے ہے کہ اس کے ہمسائے میں امن ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی ایک جانب بھارت اور دوسری جانب افغانستان ہیں، ہمارے خطے کو کچھ مسائل درپیش ہیں۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں اپنے زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.