امریکا نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی پر نئے طویل مدتی قبضے کی مخالفت کردی ہے۔
محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی حمایت نہیں کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا نقطہ نظر یہ ہے کہ فلسطینیوں کو ان فیصلوں میں سب سے آگے ہونا چاہیے، غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور یہ فلسطینی سرزمین رہے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا غزہ پر دوبارہ قبضے کی حمایت نہیں کرتا۔
اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا تھا کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غیر معینہ مدت کے لیے غزہ پٹی کی سلامتی کی مجموعی ذمے داری سنبھالے گا۔
غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حماس سے یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوگی۔
Comments are closed.