
امریکا نے اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی این ایس او گروٹ کو بلیک لسٹ کردیا۔ امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی کمپنی کے فون ہیکنگ ٹولز غیرملکی حکومتوں نے استعمال کیے۔
امریکی اخبار نے مزید بتایا کہ ہیکنگ ٹولز سے حکام، صحافی، کاروباری افراد اور سفارتی اہلکاروں کونشانہ بنایا گیا۔
بلیک لسٹ ہونے کے بعد اسرائیلی کمپنی کچھ امریکی ٹیکنالوجیز استعمال نہیں کرسکے گی۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی غیرملکی پالیسی میں انسانی حقوق کی مرکزی حیثیت ہے۔ انتظامیہ ڈیجیٹل ٹولز کے منفی اثرات کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق خبر پر اسرائیلی کمپنی نے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
Comments are closed.