امریکا کی ریاست نیو جرسی کی پیسائیک کاؤنٹی میں واقع مسجد جامع عمر بن الخطاب میں فجر کی نماز کے دوران امام پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق چاقو حملے میں مذکورہ 65 سالہ امامِ مسجد سید النقیب زخمی ہو گئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ چاقو سے حملے کے وقت مسجد میں 200 کے قریب نمازی موجود تھے، نمازیوں نے حملہ آور کو قابو میں کیا اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
امریکی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ امامِ مسجد پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی شناخت 32 سالہ سیرف زوربا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کی جانب سے ملزم کے اس قاتلانہ حملے کی وجوہات سامنےنہیں لائی گئی ہیں۔
پولیس ملزم کو پیر کو مقامی عدالت میں پیش کرے گی۔
Comments are closed.