pen pals usa nguyen hong south korean girl names prince and princess school pasig latest international dating site normal girl height lazi siquijor philippines www dateinasia sign in

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا نکل گیا، نئے افغانستان کی ترقی اب چین کے ہاتھ میں ہے، طالبان

 افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکا نکل گیا، نئے افغانستان کی ترقی اب چین کے ہاتھ میں ہے۔

چین اور افغانستان  کے حوالے سے افغان طالبان نے دو ٹوک اعلان کردیا۔

 اطالوی میڈیا سے گفتگو میں طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کا مستقبل چین کے ہاتھ میں ہے، نیا افغانستان اپنی معیشت کی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے چین کی مدد لے گا۔

دوسری جانب ترجمان شمالی مزاحمتی اتحاد کا کہنا ہے کہ پنج شیر کی تمام گزر گاہوں اور داخلی راستوں پر ہمارا کنٹرول ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ خطے سے گزرنے والے سلک روڈ کی بحالی کا سنگِ میل ہے، تانبے کے وافر ذخائر چینی دوستوں کی مدد سے افغانستان کی ترقی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کے قیام کا اعلان…

 طالبان کے ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ خواتین افغان معاشرے کی ناقابل تسخیر ہیرو ہیں، خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، یونیورسٹیز میں خواتین کے تعلیم حاصل کرنے پر کوئی روک ٹوک نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین شرعی حدود میں رہتے ہوئے سرکاری محکموں میں کردار ادا کرسکیں گی، تاہم آنے والی حکومت میں خواتین کی بطور وزیر تقرری خارج از امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.