امریکی ریاست انڈیانا کے شہر گیری کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ اتوار کی رات ایک بجے پیش آیا، جس میں 34 سالہ شخص اور 26 سالہ خاتون گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔ جنہیں اسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
دیگر 4 زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے جبکہ تین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے لیکن کسی ملزم کو حراست میں نہیں لیا گیا۔
پچھلے مہینے ایک 18 سالہ لڑکے نے ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کرکے 19 طلبہ اور دو اساتذہ کو قتل کردیا تھا۔
اس کے علاوہ بھی گذشتہ کئی ہفتوں سے امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے جان لیوا واقعات ہوئے ہیں۔
امریکی کانگریس اسلحہ کے استعمال کو قابو کرنے کے لیے قانون سازی کے متعلق غور کر رہی ہے۔
Comments are closed.