امریکی ریاست فلوریڈا میں ماہرین حیاتیات کی ایک ٹیم نے دیو قامت برمیز اژدھا پکڑ لیا، جس کا وزن 98 کلو گرام اور لمبائی 18 فٹ ہے۔
اژدھے کو ریاست فلوریڈا کے اس پروگرام کے تحت پکڑا گیا ہے جس میں اژدھوں اور دیگر جانوروں کو سرکاری پراپرٹیز میں منتقل کرنا اور ان کی حفاظت اور گزرنے کے راستوں کو محفوظ بنانا ہے۔
ماہرین نے مادہ اژدھوں کو پکڑنے کے لیے نر اژدھوں کے جسم میں ریڈیو ٹرانس میٹرز نصب کیے تھے تاکہ ان کی نقل و حرکت، افزائش نسل کے طریقہ کار اور ماحول کا تعین کیا جاسکے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق حیاتیات کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ’یہ اب تک پکڑا جانے والا سب سے بڑا اژدھا ہے۔
ٹیم نے جب مادہ اژدھے کی آٹوپسی کی تو معلوم ہوا کہ اس کے جسم میں 122 انڈے موجود تھے جبکہ اس اژدھے نے سفید دم والا ہرن آخری خوراک کے طور پر کھایا تھا۔
Comments are closed.