امریکا میں 56 فیصد شہری بھارت کی محبت میں مبتلا ہیں اور اسے اپنا دوست قرار دے دیا جبکہ پاکستان کے لیے 28 فیصد امریکیوں نے مثبت جذبات کا اظہار کیا۔
گیلپ پاکستان نے امریکیوں کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔
سروے کے مطابق امریکا کے دشمن کے سوال پر 39 فیصد امریکیوں نے پاکستان کو اپنا مخالف کہا جبکہ بھارت کو 11 فیصد امریکیوں نے اپنا دشمن ٹھہرایا۔
سروے میں بھارت کو دوست سمجھنے والوں میں 63 فیصد سفید فام امریکیوں کی اکثریت نظر آئی جبکہ پاکستان کو اس گروپ میں صرف 26 فیصد کی حمایت ملی۔
Comments are closed.