امریکا میں اب کیچپ کے داغ والے کپڑے بھی فروخت ہونے لگے ہیں۔
کیچپ بنانے والی مشہور امریکی کمپنی نے ایک دلچسپ قدم اٹھایا اور کیچپ کے داغ والے کپڑوں کا برانڈ لانچ کردیا ہے۔
کیچپ کے داغوں والے کپڑوں سے حاصل ہونے والی رقم کمپنی غریب افراد کی مدد کے لیے خرچ کرے گی۔
اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے کمپنی نے استعمال شدہ کپڑے فروخت کرنے والی تنظیم سے رابطہ کیا اور وہاں سے خاص طور پر کیچپ سے داغے ہوئے کپڑے اکٹھے کیے۔
اس تنظیم کے پاس مشہور برانڈز کے کپڑے بھی موجود ہیں، اس لیے فیشن انڈسٹری سے وابستہ بڑی کمپنیوں کے ایسے پرانے کپڑوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی جن پر کہیں کہیں کیچپ کے نشانات ہوں۔
کمپنی نے اپنے بیان میں یہ بتایا ہے کہ کافی کوششوں کے بعد 157 کیچپ کے داغ والے کپڑے ملے جن میں سے ہر داغ کا نمونہ مختلف تھا۔
ان کپڑوں میں ہر سائز کے کپڑے موجود ہیں، اور ابھی 13 ستمبر کو مزید کپڑے بھی شامل کیے جائیں گے۔
Comments are closed.