امریکی ریاست ٹیکساس کے رہائشی علاقے سان انٹونیو میں گزشتہ روز دوپہر کے وقت کتے نے حملہ کرکے بزرگ شہری کو ہلاک کر دیا۔
کتے کے کاٹنے سے 3 شہری زخمی بھی ہوئے، حکام کے مطابق فائر فائٹرز کو جائے وقوعہ پر زخمیوں تک پہنچنے کیلئے کتوں سے مقابلہ کرنا پڑا۔
شہر کے فائر چیف چارلس ہڈ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ دوپہر پونے دو بجے کتے کے کاٹنے اور ضعیف شخص کو گھسیٹنے کی اطلاع پر فائر فائٹرز کو روانہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز جائے وقوعہ پہنچے تو بزرگ شہری خون میں لت پت تھا۔
فائر فائٹرز کو زخمیوں تک پہنچنے کیلئے کئی کتوں کو کلہاڑیوں اور پائپوں سے مار کر بھگانا پڑا۔
کتے کے کاٹے سے زخمی زائد العمر شہری کو موقع پر ہی خون دیا گیا اور اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔
بزرگ خاتون اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں، اس تمام واقعے میں ایک فائر فائٹر کو بھی کتے نے ٹانگ پر کاٹا جبکہ چوتھے زخمی کو ہاتھ پر کاٹا جسے اسپتال لے جایا گیا۔
جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کے ڈائریکٹر شینن سمز نے بتایا کہ تینوں کتوں کو پکڑ لیا گیا ہے۔
تینوں ایک ہی شہری کے پالتو کتے ہیں، شہری سے تفتیش کی گئی ہے، اسے سزا ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.