جمعرات 17؍رجب المرجب 1444ھ9؍فروری 2023ء

امریکا میں ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق

امریکی شہر نیویارک میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا پاکستانی نژاد پولیس افسر عدید فیاض دم توڑ گیا۔

رپورٹس کے مطابق 26 سالہ عدید فیاض کو ہفتے کو ڈکیتی مزاحمت پر اس وقت سر میں گولی ماری گئی جس وقت وہ ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے۔

رپورٹس کے مطابق عدید فیاض 5 سال سے نیویارک پولیس میں تعینات تھے۔

فائرنگ کے بعد عدید فیاض 3 دن سے اسپتال میں زیر علاج تھے، انہوں نے سوگواروں میں بیوی اور 2 بچوں کو چھوڑا ہے۔

نیویارک پولیس نے سوشل میڈیا پر نوجوان افسر کی موت پر دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق عدید فیاض ہفتے کی شام اپنے بہنوئی کے ہمراہ ایک کار خریدنے کے لیے بروکلین میں کسی سے ملنے گئے تھے۔

دوسری جانب نیویارک پولیس نے اس واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں 38 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.