بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا میں پراپرٹیز، آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع

احتساب عدالت نے امریکا میں پراپرٹیز کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات کے کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب نے سابق صدر آصف…

قومی احتساب بیورو (نیب) نے دورانِ سماعت آصف علی زرداری کی درخواستِ ضمانت پر عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔

احتساب عدالت نے 14 دسمبر کو نیب اور آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے دلائل طلب کر لیئے۔

نیب نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آصف علی زرداری امریکا میں پراپرٹیز پر جاری نیب کی تحقیقات میں مطلوب نہیں ہیں۔

نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاحال آصف علی زرداری کے وارنٹِ گرفتاری جاری نہیں کیئے گئے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پراپرٹی کے ایک اور کیس میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

نیب نیویارک میں آصف زرداری کے مبینہ اپارٹمنٹ کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اس حوالے سے نیب کی جانب سے آصف زرداری کو جاری کیئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مین ہٹن نیویارک میں آپ کا اپارٹمنٹ ہے جو پاکستان میں ظاہر نہیں کیا گیا۔

نوٹس میں نیب نے کہا ہے کہ بظاہر یہ اپارٹمنٹ خرید نے کیلئے پاکستان سے کوئی قانونی رقوم نہیں بھیجی گئی ہیں۔

سابق صدر آصف زداری نے نیب کے نوٹس کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.