امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کو فنڈز کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کے 5 ملازمین کی تنخواہیں تین ماہ تک نہ مل سکیں۔
امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کے 5 ملازمین میں سے ایک نے احتجاجاً استعفا بھی دے دیا۔
متاثرہ ملازمین نے سفیر کو درخواست لکھ کر معاملے کی طرف توجہ دلائی، پانچوں ملازمین کنٹرکٹ پر بھرتی کئے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ ملازمین کی تنخواہیں پاکستان کمیونٹی ویلفئیر فنڈ سے ادا کی جانی تھیں ،فنڈز میں گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے کمی ہوئی ہے۔
ترجمان پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ملازمین کو تنخواہیں وقت پر ادا کرنےکی کوشش کرتےہیں،اس وقت تمام تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں،تنخواہوں کا مسئلہ گزشتہ ہفتے حل کر دیا گیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پراسسیسنگ کی وجہ سےتنخواہ کی ادائیگی میں تاخیرہو جاتی ہے، نومبر کے آخر میں اگست، ستمبر اور اکتوبر کی تنخواہیں ادا کی گئیں۔
Comments are closed.