سربیا اور ڈھاکا کے بعد امریکا میں پاکستانی سفارت خانہ کو فنڈز کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے، امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کے 5 ملازمین کی تنخواہیں تین ماہ تک نہیں مل سکیں۔
تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث ایک ملازم کواحتجاجاً استعفیٰ بھی دینا پڑگیا۔
ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن بھی فنڈز کی قلت کا شکار ہے، فنڈ نہ ہونے پر ملازمین کے بچوں کی اسکول فیس ادا نہیں کی گئی۔
دوسری طرف تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملازمین نے طنزیہ گانا "آپ نے گھبرانا نہیں” شیئر کردیا تھا۔
Comments are closed.