پاکستان نے سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی امریکا میں سفیر تعیناتی پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس جھوٹ پر مبنی ہیں، یہ رپورٹس پاکستان اور اس کی نمائندگی کرنے والوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا جعلی خبریں استعمال کرکے توہین آمیز دعوے کرتا اور بےبنیاد الزامات لگاتا ہے۔
دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سفیر مسعود خان انتہائی ماہر سفارت کار ہیں، مسعود خان کی تقرری سے متعلق امریکی نظام میں کارروائی ہورہی ہے۔
Comments are closed.