امریکا میں طوفانی بگولوں سے ہلاکتوں پر روسی صدر پیوٹن نے امریکی صدر کو تعزیتی ٹیلی گرام بھیجا ہے۔
ماسکو سے موصولہ اطاعلات کے مطابق صدر پیوٹن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکا میں اس آفت کے باعث اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے دلی ہمدردی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسمانی آفت سے امریکا میں ہونے والے نقصانات اور متاثرین کی جلد بحالی کی امید ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی 6 ریاستوں میں جمعہ کی شب طوفانی بگولوں سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
Comments are closed.