امریکا کے کئی شہروں میں ایک ایسی عجیب منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے جس سے انسان زومبی کی طرح بن جاتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس منشیات کی زیادتی سے فلوریڈا کاؤنٹی میں ڈیڑھ سال کے دوران 9 افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس منشیات کے استعمال کو انسانوں کے لیے انتہائی نقصان دہ بھی قرار دیا جا چکا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق Xylazine نامی منشیات کا استعمال لوگوں میں بڑھتا جارہا ہے اور اسے کئی اور نام بھی دیے گئے ہیں جن میں ٹرانک (tranq)، ٹرانک ڈوپ اور زومبی ڈرگ شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ ڈرگ لوگوں کی جِلد کو گلا سڑا دیتا ہے اور اس کی زیادتی سے انسان کے دماغ بالکل مفلوج ہو جاتے ہیں اور وہ زومبی کی طرح حرکات و سکنات کرنے لگتے ہیں جو دیکھنے والوں کو خوف میں مبتلا کردیتے ہیں۔
Comments are closed.