اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

امریکا میں دنیا کی سب سے طویل العمر مرغی

امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایک مرغی دنیا کی سب سے عمر رسیدہ مرغی ہے۔

اس مرغی کی عمر 21 برس 156 دن ہے، عموماً مرغیوں کی عمر 5 سے 8 سال ہوتی ہے۔

مرغی کا نام ‘پینَٹ’ ہے، 28 جنوری 2023 کو اسے دنیا کی سب سے طویل العمر مرغی کا ٹائٹل ملا تھا۔

یہ ٹائٹل گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے، ٹائٹل جیتنے کے وقت پینَٹ کی عمر 20 سال 272 دن تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جس فارم پر پینَٹ کی پیدائش ہوئی اس کا مالک سڑے ہوئے انڈے پھینک چکا تھا جس میں سے اسے بالکل نحیف سے آواز آئی۔

یہ آواز پینَٹ کی تھی جو پیدائش کے وقت بہت کمزور سا چوزہ تھا، آج وہی چوزہ اتنا بڑا ہوا کہ اب دنیا کی سب سے طویل العمر مرغی بن گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.