امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری پر فردِ جرم عائد ہونے پر بھارت کا مؤقف سامنے آ گیا۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا میں بھارتی آفیشل پر فردِ جرم باعثِ تشویش ہے۔
دوسری جانب امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری پر فردِ جرم عائد ہونے اور امریکی انکشافات کے بعد کینیڈا نے بھارت پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا نے بھارت سے ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس کی تحقیقات میں مزید تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی حکومت کی جانب سے خالصتان تحریک کے رہنماؤں کو امریکا میں چُن چُن کر قتل کرنے کے احکامات دیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری پر فردِ جرم عائد کر دی ہے، نکھل گپتا پر بھارت کے ایک حکومتی اہلکار کے کہنے پر قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام ہے۔
Comments are closed.