ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

امریکا میں انسانی جسم میں سور کا دل لگانے کا دوسرا آپریشن

 امریکا میں انسانی جسم میں سور کا دل لگانے کا ایک اور آپریشن کیا گیا ہے۔ 58 سالہ امریکی مریض آپریشن کے بعد تیزی سے صحتیاب ہورہا ہے۔

انسانی جسم میں سور کا دل لگانے کا آپریشن ڈاکٹر منصور محی الدین اور ڈاکٹر گریفتھ نے کیا ہے، آپریشن کرنے والے ڈاکٹر منصور محی الدین کا تعلق کراچی سے ہے۔

ڈاکٹر منصور انسانی جسم میں جانور کے اعضا کی پیوند کاری کے بڑے ماہر ہیں، پیوند کاری سے پہلے انسان میں سور کا دل قبول نہ کرنے والی تین جینز کو تلف کیا گیا۔

سور کے دل کی قبولیت میں رکاوٹ کو ختم کرنے والی چھ جینز انسانی جینز کے جینوم میں داخل کی گئیں، انسانی جسم میں سور کا دل لگانے کا پہلا آپریشن جنوری 2022 میں ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.