جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

امریکا: قتل کے ملزم کو ٹوائلٹ استعمال کروانے کیلئے ایئرپورٹ خالی کروا دیا گیا

امریکی ریاست الینوائے میں قتل کے ملزم کو ٹوائلٹ استعمال کروانے کیلئے ایئرپورٹ خالی کروا دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق الینوائے کے ولرڈ ایئرپورٹ کو اس لئے خالی کروایا گیا کہ قتل کے ملزم برائن کوہبرگر کو ٹوائلٹ جانا تھا۔

سوشل میڈیا پر ملزم کی جاری ہونے والی تصاویر میں اسے زنجیروں میں جکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزم نے قیدیوں والا سرخ لباس پہنا ہوا تھا جبکہ مسلح پولیس اہلکار اُسے سنبھالے ہوئے تھے۔

پولیس پرائیویٹ طیارے کے ذریعے ملزم کو ریاست آئیڈاہو منتقل کر رہی تھی اس دوران طیارہ ولرڈ ایئرپورٹ پر ایندھن بھرنے کیلئے رکا تھا۔

ایئرپورٹ ملازمین کو بھی عمارت خالی کرنے کا کہا گیا جب تک کہ ملزم واپس طیارے میں نہیں بیٹھ گیا۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ نومبر کے وسط میں چار طلبہ کو اس وقت چاقو کے وار سے قتل کردیا تھا جب وہ سوئے ہوئے تھے۔

امریکی شہر ماسکو کے پولیس چیف جیمز فرائی نے بتایا تھا کہ ہزاروں مخبریوں اور بڑے پیمانے پر چھاپوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی میں کریمنل جسٹس اور کریمنولوجی ڈپارٹمنٹ سے پی ایچ ڈی کر رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.