پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

امریکا: فلاڈیلفیا میں رات گئے فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، ملزمان فرار

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہفتے کی رات کو فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ریاست پینسلوانیا کے علاقے کینسنگٹن میں ایک سے زائد مسلح افراد نے گاڑی سے نکل کر فائرنگ شروع کر دی۔

فلاڈیلفیا کے ڈپٹی پولیس کمشنر نے بتایا ملزمان نے 40 فائر کیے، زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں، 7 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا ٹارگٹ واضح نہیں ہوسکا، ملزمان گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.