امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چڑیا گھر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک عجیب و غریب مخلوق کی تصویر شیئر کی گئی ہے جسے دیکھ کر زیادہ تر صارفین حیران رہ گئے ہیں۔
سیکیورٹی کیمرے سے لی گئی اس تصویر میں چڑیا گھر کے باہر ایک عجیب و غریب مخلوق کو گھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ مخلوق دو ٹانگوں پر کھڑی نظر آئی لیکن اس کے نوکدار کان تھے۔
سٹی آف امریلو، ٹیکساس نے فیس بک پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماریلو چڑیا گھر نے 21 مئی کو تاریکی میں چڑیا گھر کے باہر ایک عجیب تصویر کھینچی‘۔
پوسٹ میں سوالیہ انداز میں لکھا گیا کہ کیا یہ ایک عجیب ٹوپی والا شخص ہے جو رات کو گھومنا پسند کرتا ہے؟ یا پھر یہ کوئی عجیب مخلوق ہے؟
دوسری جانب پارک کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ کسی جانور یا فرد کو نقصان نہیں پہنچا، سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج کے مطابق تصویر 21 مئی کی ہے۔
ترجمان چڑیا گھر نے مقامی باشندوں سے کہا ہے کہ وہ اس تصویر کے بارے میں اپنے نظریات کو ای میل کریں کہ ان کے خیال میں یہ مخلوق کیا ہے۔
Comments are closed.