پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

امریکا: شدید طوفان کی وجہ سے 2600 سے زائد فلائٹس منسوخ

اتوار کو امریکا میں طوفان کی وجہ سے 2600 سے زائد فلائٹس منسوخ جبکہ 8 ہزار کے قریب ملتوی کردی گئیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق زیادہ تر فلائٹس شمال مشرقی علاقوں میں منسوخ ہوئیں۔ جبکہ 1320 فلائٹس نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منسوخ ہوئیں۔

شدید موسم کی وجہ سے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ اور لا گارڈین ایئرپورٹ پر گراؤنڈ آپریشن روکنا پڑا۔

ایئرلائنز نے ٹوئٹر پر ایڈوائزری جاری کیں اور مسافروں کو ہدایت دی کہ ایئرپورٹ آنے سے پہلے فلائٹ کا وقت اور موسم کی صورتحال چیک کرکے آئیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال ہے۔

نیویارک، نیو جرسی، کنیٹیکٹ، پنسلوانیا، میساچوسیٹس اور ورمونٹ میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

دوسری طرف مغربی اور جنوبی ریاستوں میں شدید گرمی کی صورتحال ہے، پارہ ریکارڈ سطح پر پہنچ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.