امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سینکڑوں افراد ایک بیکری میں گھس کر تھوڑ پھوڑ کرنے کے بعد کھانا اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی ٹکر مار کر ایک بیکری کا دروازہ توڑتی ہے پھر ہوڈیز اور ماسک پہنے سینکڑوں افراد بیکری میں گھس جاتے ہیں جو کہ بیکری سے کھانا، لوٹری ٹکٹس اور نقد رقم لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔
امریکی حکّام کے مطابق یہ واقعہ روبنز بیکری اور میکسیکن فوڈ انک کے باہر پیش آیا۔
جائے وقوعہ پر جب پولیس پہنچی تو انہوں نے کئی لوگوں کو وہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھا۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں بیکری کے مالک کا کو تقریباََ 20 ہزار ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے تاکہ مجرموں کو پکڑا جا سکے۔
Comments are closed.