hookup Wyoming hookup bbw com carolina sweets hookup hotshot gay vegas hookup funny will send nudes in 20 minutes no hookups mature hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا: سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

امریکی ریاست فلوریڈا میں سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ معمولی زخمی ہو گیا۔

طیارہ گر کر تباہ ہونے کا یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں پیش آیا، اس حادثے کی اسی شاہراہ پر جانے والے ایک کار سوار کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ کار ڈرائیور کے سامنے انتہائی نچلی پرواز کرتے ہوئے سڑک پر لینڈنگ کی کوشش کرتا ہے تاہم اس دوران طیارے کا اگلا حصہ زمین سے ٹکراتا ہے اور طیارہ تباہ ہو جاتا ہے۔

اس ویڈیو کے بعد سامنے آنے والی صورت حال کے مطابق طیارے میں آگ نہیں لگی اور اس میں سوار پائلٹ بھی محفوظ رہا۔

ایوی ایشن کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں تباہ ہونے والا طیارہ اورلینڈو پر مینٹیننس فلائٹ پر تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.