ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں سابق وزیراعظم کیخلاف کسی سازش میں ملوث نہیں۔
میتھیو ملر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سامنے آنے والی دستاویزات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ ہونے والی نجی گفتگو پر بات نہیں کر سکتا، سامنے آنے والی دستاویزات بھی ثابت نہیں کرتیں کہ امریکا نے کسی پاکستانی رہنما کا انتخاب کیا یا نہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا نے سابق وزیراعظم پاکستان کے دورۂ روس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
سابق وزیراعظم پاکستان نے روس کے یوکرین پر حملے والے دن دورہ کیا، میتھیو ملر نے کہا کہ سابق پاکستانی سفیر بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکا پر الزامات جھوٹے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے نہیں کہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم کو جانا چاہیے۔
Comments are closed.