امریکا نے نائیجریا کو 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر واپس کرنے کا معاہدہ کیا ہے، یہ رقم سابق فوجی حکمران ثانی اباچا نے نائیجریا سے لوٹی تھی۔
حالیہ برسوں میں نائیجریا نے اپنی قومی دولت کی واپسی کے لیے کئی معاہدے کیے ہیں۔
آنجہانی اباچا نے 1993ء سے 1998ء تک ملک پر حکمرانی کی تھی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق انہوں نے 5 ارب ڈالر کی بدعنوانی کی۔
امریکی سفیر میری بیتھ نے کہا کہ یہ رقم برطانیہ کے اکاؤنٹس میں موجود ہے لیکن اس کی شناخت کرکے منجمد کرنے میں امریکی حکام کا ہاتھ ہے۔
Comments are closed.