charlotte hookup bars gay byu hookups galaxy s10 stereo hookup gay vegas hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا: رولر کوسٹر میں سوار افراد 1 گھنٹے تک ہوا میں الٹے معلق، ویڈیو وائرل

امریکا کے تفریحی پارک میں نصب رولر کوسٹر تکنیکی خرابی کے باعث رک گئی جس کی وجہ سے اس پر سوار افراد ہوا میں الٹے معلق ہو گئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔

یہ واقعہ امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا کے ایک تفریحی پارک میں پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیو ہیکل رولر کوسٹر کی خرابی کے بعد اس میں سوار افراد عمودی انداز میں 160 فٹ ہوا میں الٹے معلق ہو گئے۔

پارک بند ہونے کی وجہ سے رولر کوسٹر میں سوار افراد ایک گھنٹے سے زائد وقت تک الٹے لٹکے رہے۔

بالآخر کافی دیر بعد خرابی دور ہوئی اور رولر کوسٹر پر سوار افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.