روس کی جانب سے یوکرین کے 2 علاقوں کو آزاد تسلیم کرنے کے اقدام پر امریکا روس پر آج نئی پابندیاں عائد کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی اقدامات اور فیصلوں کے جواب میں آج نئی پابندیاں لگانے کا منصوبہ ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ روس پر پابندیاں لگانے کے منصوبے پر اتحادیوں اور شراکت داروں سے رابطے میں ہیں۔
خیال رہے کہ روس نے یوکرین کے دو کریملن حمایت یافتہ علیحدگی پسند علاقوں میں روسی فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی اقدام یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں میں روسی فوج کی تعیناتی کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.