محکمۂ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا پاکستان کو اس ہفتے کورونا وائرس کی فائزر ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں عطیہ کرے گا۔
ذرائع محکمۂ صحت کے مطابق فائزر ویکسین پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، اس عطیے کے بعد امریکا بین الاقوامی سفر کے لیے ویکسین عطیہ کرنے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔
محکمۂ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فائزر ویکسین نہ لگنے کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ اور یورپ میں کام کرنے والے لاکھوں لوگ واپس نہیں جا سکے ہیں
ذرائع محکمۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کی نئی کھیپ ان 10 ملین خوراکوں کا حصہ ہے جو امریکا نے پاکستان کو ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے مختص کی ہیں۔
محکمۂ صحت کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی عطیہ کی گئی ویکسین بین الاقوامی کوویکس پروگراموں کے تحت دی جائے گی۔
Comments are closed.