بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

امریکا: داعش خواتین بٹالین کی کمانڈر کو 20 برس قید کی سزا

شام میں داعش خواتین بٹالین کی کمان کرنے والی امریکی خاتون کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

42 سالہ ایلیسن فلوک ایکرن کے بچوں نے عدالت کے روبرو اپنی والدہ کے اقدامات کی مذمت کی۔

خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ شام گئی تھیں اور ’خطیبہ نُصیبہ‘ نامی خواتین جنگجوؤں پر مشتمل بٹالین کو کمانڈ کیا تھا۔

داعش کے اہم رہنما عبدالمالک عرف مالکی کو افغانستان میں گرفتار کر لیا گیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی داعش رہنما کا کہنا تھا کہ اس بٹالین میں شامل خواتین جنگجوؤں کو جدید رائفلز، گرنیڈ اور خودکش بیلٹ چلانے کی تربیت دی گئی تھی۔

فلوک ایکرن کی بیٹی لیلا ایکرن نے بھی داعش میں جنگجو بننے کی تربیت لی تھی، اسی بیٹی نے عدالت میں جج سے درخواست کی کہ اس کی ماں کو 20 سال قید کی سزا سنائی جائے۔

امریکی خاتون 2008 میں مصر گئی تھیں جہاں سے انہوں نے 2011 میں لیبیا کا سفر کیا، بعد ازاں وہ شام گئیں اور داعش میں شمولیت اختیار کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.