ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی میں تاخیر کر رہا ہے۔
تہران سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کی جانب سے جوہری معاہدہ کرنے میں کام نہیں کیا جا رہا۔ ایران جوہری معاہدہ بحالی کی ایران سے زیادہ امریکا اور یورپ کو ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک تمام نکات پر اتفاق نہیں ہو جاتا معاہدہ مکمل طور پر ہونےکا نہیں کہہ سکتے۔ ہم ایک اچھا اور ایران کے قومی مفادات کا ضامن معاہدہ چاہتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ امریکا سے قیدیوں کا تبادلہ علیحدہ مسئلہ ہے اسکا جوہری معاہدہ بحالی سے تعلق نہیں۔ ایران امریکا سے قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔
Comments are closed.