حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیلی جارحیت رکوانا چاہتا ہے تو جنگ بندی کی قرارداد ویٹو نہ کرے۔
بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ امریکا کا اسرائیل کو مسلسل شہری ہلاکتیں کم کرنے کا کہنا فلسطینیوں کے خون کی بےتوقیری ہے۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ فلسطینیوں کے بہتے لہو کے ہر قطرے کی ذمے داری اسرائیل اور امریکا پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے سے اسرائیل دنیا میں تنہارہ گیا، غزہ کے مستقبل پر باتیں کرنے والے اپنی کوششیں اور وقت بچا کر رکھیں۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ غزہ کا مستقبل اس کےصابر لوگوں اور مزاحمتی ہیروز کے ہاتھوں میں ہے۔
ان ک کہنا تھا کہ غزہ ایک مکمل خودمختار فلسطینی ریاست کا لازمی حصہ رہے گا، اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان ہو رہا ہے، نیتن یاہو غزہ میں جنگ ہار رہا ہے۔
Comments are closed.