امریکا اور کینیڈا کی ساحلی پٹی میں شہاب ثاقب کے خوبصورت نظارے کو ناصرف دیکھا گیا بلکہ کمیرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کیا گیا۔
امریکا کے شمال مغرب اور کینیڈا کے جنوب مغرب کی ساحلی پٹی کے اوپر سے گزرنے والے شہاب ثاقب نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
امریکا کی میٹیور سوسائٹی کی ویب سائٹ پر 200 کے قریب عینی شاہدین نے شہاب ثاقب دیکھنے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔
عینی شاہدین نے شہاب ثاقب کو دیکھنے کے تجربے کے حوالے سے بتایا کہ انہیں شہاب ثاقب آتش بازی کے ایک گولے جیسا لگ رہا تھا تو کسی نے بتایا کہ انہوں نے روشنی کے اس گولے کو دیکھنے کے ساتھ اس کی آواز بھی سنی۔
Comments are closed.