
امریکا کی ریاست اوریگون کے شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
ملزم شاپنگ سینٹر کے پارکنگ ایریا میں خودکار رائفل سے فائرنگ کرتے ہوئے گروسری اسٹور تک گیا جہاں اس نے فائرنگ کی۔
اتوار کی شام 7 بجے پولیس کو شاپنگ سینٹر پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر ملزم کا تعاقب کیا تو وہ اپنی رائفل کے ساتھ مردہ حالت میں پایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گولی نہیں چلائی، ملزم پہلے ہی مرچکا تھا۔
دوسری طرف ریاست ٹیکاس کے رہائشی علاقے میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق اتوار کی دوپہر نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے صحن میں موجود تین افراد پر فائرنگ کی۔
17 سالہ لڑکا اور 5 سال کا بچہ فائرنگ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ڈیڑھ سال کا ایک بچہ زخمی ہوا جو اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
Comments are closed.