local matches dating site best pinay dating sites www.latinamericancupid.com español best online dating houston south korean girl names filipino cupid chat room the smile on your face lets me know that

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا انخلاء کے عمل میں پاکستان کی کاوشوں کا معترف

پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے نے افغانستان سے امریکی انخلاء کے عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا عمل مکمل ہوگیا، امریکا کے انخلاء کے عمل کے مکمل ہونے پر افغانستان کی سرزمین چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کا آپریشن مکمل ہوچکا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکا خطے میں سفارتی مصروفیات پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل سے 20 سال بعد امریکا کے آخری طیارے کی پروان کے بعد آتش بازی ، فائرنگ اور سجدہ شکر بجا لا کرافغان طالبان نے اپنی جیت کا جشن منایا۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکا افغانستان سےامریکی انخلا، خطے میں سفارتی مصروفیات میں پاکستان کی حمایت  اور مدد کو سراہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.