امریکا کی ریاست الاسکا میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی جو بعد میں واپس لے لی گئی۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جزیرہ نما الاسکا میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ الاسکا میں زلزلہ 9.3 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا ہے۔
ادھر امریکی سونامی سسٹم کے مطابق زلزلے کے قریب واقع بحر الکاہل کے علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔
بعد میں امریکی سونامی سسٹم کی جانب سے یہ سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی۔
Comments are closed.