غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں، امریکی شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ایک خاتون نے خود کو آگ لگا لی۔
موقع پر موجود سیکیورٹی گارڈ احتجاجی خاتون کو روکنے کی کوشش میں خود بھی زخمی ہوگیا۔
نیویارک میں مین ہٹن میں بارش کے باوجود مظاہرہ کیا گیا، جس میں فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔
واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر مظاہرے میں غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں بھی مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن پر مظاہرہ کرتے ہوئے فری فری فلسطین کے نعرے لگائے۔
Comments are closed.