بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکاچاہے تو پاکستان کےلیے بے شمار مشکلات کھڑی کر سکتا ہے، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکاچاہے تو پاکستان کے لیے بے شمار مشکلات کھڑی کر سکتا ہے،  ہمیں جو وینٹیلیٹر لگے ہوئے ہیں یہ امریکہ کی مرضی سے لگے ہوئے ہیں، ہمیں خود انحصاری کی طرف سفر کرنا ہے لیکن ابھی بہت مشکل وقت ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ لیٹرگیٹ کو سیاسی ایشو بنایا جارہا ہے، امریکہ سے ایک دورے کی واپسی پر انہوں نے کہا تھا ورلڈ کپ جیت آیا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، قوم کے سامنے متحدہ اپوزیشن کامیاب ہوگئی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 7 تاریخ کو خط آیا اب شکست نوشتہ دیوار ہے تو الزامات کیوں لگارہے ہیں؟

 رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ  فارن فنڈنگ کیا ہے؟ غیر مسلم انہیں فنڈ کرتے رہے ہیں، بھارت  اور اسرائیل بھی انہیں فنڈ کرتے رہے ہیں، اب یہ مذہب کا کارڈ بھی استعمال کر رہے ہیں،  ممکن ہے پرسوں ہار جائیں تو سادھو بن کر جنگلوں کی راہ لے لیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ  یہ شخص اب خطرناک ہو چکا ہے، یہ ہاؤس میں ہمیں فیس نہیں کرسکے، آخری رسومات ان کی ادا ہونے والی ہیں۔

 رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اپنی تقریر میں انہوں نے امریکہ کا نام بھی لے لیا، ہمیں پوری عالمی برادری سے اچھے تعلقات رکھنے ہیں، عمران کی تقریر ملک کے مفاد میں نہیں تھی، پاکستان نہیں بلکہ کرسی کی محبت میں یہ بین الاقوامی سازش کی بات کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.