امریکی ریاست آئیووا کے ہائی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے کمسن طالب علم مارا گیا جبکہ اسکول ایڈمنسٹریٹر سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرسمس اور نیو ایئر کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھلنے کے روز پیش آیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث نوجوان کی عمر 17 برس تھی، ملزم نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق فائرنگ کی وجہ تاحال ظاہر نہیں کی گئی، اسکول میں 8 ہزار طالبعلم پڑھتے ہیں۔
آئیووا کی گورنر کم رینالڈز نے فائرنگ کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے نے پوری ریاست کو ہِلا کر رکھ دیا ہے، ہم سب صدمے میں ہیں۔
دوسری جانب سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والا طالبعلم چھٹی کلاس میں پڑھتا تھا۔
سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق فائرنگ میں زخمی طلباء کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.