امریکا میں ایک گھر کے اندر فریزر سے ملنے والی لاش کے حوالے سے حقائق سامنے آنے لگے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا ہے کہ 34 سالہ برینڈن لی نامی ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے جس کے بعد اس نے پولیس سے بچنے کے لیے فریزر میں چھپنے کی کوشش کی اور شبہ ہے کہ پھر وہ اسی میں پھنس گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کو 26 جون کو ریاست منی سوٹا میں ایک خالی گھر کے اندر موجود فریزر سے ایک شخص کی لاش ملی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے تفتیشی حکام نے کہا ہے کہ شبہ ہے کہ ملزم نے اُس وقت علاقے میں موجود پولیس اہلکاروں سے بچنے کے لیے فریزر میں چھپنے کی کوشش کی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ملزم کے جسم پر کسی قسم کا نشان موجود نہیں تھا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فریزر بھی اُس وقت آن نہیں تھا جبکہ گھر میں اپریل سے بجلی بھی نہیں تھی اور گھر فروری سے خالی ہے۔
رپورٹس کے مطابق گھر میں موجود فریزر پرانے زمانے کا تھا جسے اندر سے نہیں کھولا جاسکتا تھا۔
Comments are closed.