امریکا کی ریاست ٹینیسی میں گن کنٹرول معاملے پر مظاہرہ کرنیوالے 2 ڈیموکریٹ اراکین کی رکنیت ختم کردی گئی۔
ری پبلکن پارٹی کے زیر کنٹرول ایوان نے ڈیموکریٹس کے خلاف اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیموکریٹ رکن اسمبلی جسٹن جونز اور جسٹن پیرسن کی رکنیت معطل کردی تاہم گلوریا جانسن کیخلاف کارروائی ناکام بنادی گئی۔
نیش ویل کے اسکول میں 27 مارچ کو فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ معطل اراکین نے مظاہرے کی قیادت کی تھی جس سے ایوان کی کارروائی معطل ہوگئی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسکول میں فائرنگ کے ایشوز سے نمٹنے کے معاملے پر اراکین اسمبلی میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔
Comments are closed.